کوئٹہ، شہید بے نظیر بھٹو کے مجسمے پر لوگوں کی کڑی تنقید

کوئٹہ، شہید بے نظیر بھٹو کے مجسمے پر لوگوں کی کڑی تنقید

کوئٹہ:  شہید بے نظیر بھٹو کے مجسمے کو  لوگو ں  نے تضحیک آمیز قرار  دے دیا -

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے  سمگلی روڈ پر واقع بے نظیر بھٹو پارک میں لگا شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ ان سے مماثلت نہیں رکھتا  ، یہ مجسمہ سابق حکومت  کے دور میں  پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اسماعیل گجر نے لگوایا تھا ،ایک روز قبل مجسمے کی تصویر  سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی  تھی جس پر بعض لوگوں نے اس مجسمے کے تنصیب کے اقدام کو شدید تنقید نشانہ بنایا تھا ،ایک صارف نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بے نظیر بھٹو کے نام پر حکومت کررہی ہے لیکن یہ نہیں دیکھا کہ کیا نصب کیا جارہا ہے ۔ ایک خاتون صارف نے کہا کہ  مجسمہ پاکستان کی تمام خواتین کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے ۔ متعدد  صارفین کی جانب سے مجسمے کو فوری طور پر ہٹا نے کا مطالبہ کیا  گیا ہے ۔