صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

 صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

 اسلام آباد:آئی جی  نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق  نئی  جے آئی ٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جو ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے گی ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ،جے آئی ٹی میں ایس پی صدر، ایس ایچ او رمنا اور تفتیشی آفیسر  بھی شامل ہوں گے ، جے آئی ٹی کا پانچواں ممبر آئی جی اسلام آباد کی صوابدید پر کوئی بھی آفیسر ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر گزشتہ رات تک درج کرنے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز ہی ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں