وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔ 

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور 15 ویں بالی ڈیمو کریسی فورم میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری افغان بچیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں