سائٹ ایریا کےگودام میں لگی آگ پر 14گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

سائٹ ایریا کےگودام میں لگی آگ پر 14گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

 کراچی: فائر ٹینڈر ز نے کراچی کے سائٹ ایریا کے گودام میں لگی آگ پر  آخر کار تقریباََ 14گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔ گودام میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ شہر بھر کے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے، مگر چند ہی پہنچ سکے۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گودام میں اچانک آگ بڑھک اٹھی اور بھڑکتی چلی گئی۔ تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے چار چھ فائر ٹینڈر ناکافی ہوتے اس لئے پورے شہر کے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے تھے۔

مگر 14 فائر ٹینڈر ہی موقع پر پہنچے اور وہ بھی بے دانت کے ہاتھی ثابت ہوئے کیونکہ اُن کے پاس فوم تک نہیں تھا، جو اس طرح کی آگ پر قابو پانے کیلئے ناگزیر ہوتا ہے۔

کپڑے کے گودام میں دھاگے کے 12 سے 13 کنٹینر بھی کھڑے تھے جس کے باعث آگ کی شدت میں اور اضافہ ہوگیا۔ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگائی گئی ہے اور وہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرائے گا۔