کینیڈین حکومت نے جعلی ویزا لاٹریوں سے خبردار کر دیا،کوئی سکیم شروع نہیں کی گئی :حکومتی ترجمان

کینیڈین حکومت نے جعلی ویزا لاٹریوں سے خبردار کر دیا،کوئی سکیم شروع نہیں کی گئی :حکومتی ترجمان

اسلام آباد: کینیڈا ہر سال دنیا بھر کے شہریوں کو کینیڈا آنے کے لیے باقاعدہ ویزوں کا اجرا کر تا ہے ۔ اس کے لیئے مختلف طریقے اختیار کیئے جاتے ہیں ۔لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انہی طریقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے ایجنٹس مافیا نے کینیڈا لاٹری کے نام پر اپنے شہریوں کو لوٹنے کا پروگرام بنایاہو اہے ۔ 

لیکن اب کینیڈین حکومت نے خبردارکیا ہے کہ جعل ساز کینیڈا کی جعلی امیگریشن لاٹری اسکیم کا جھانسا دیکرپیسے لوٹ رہے ہیں،کینیڈین حکومت نے کسی قسم کی کوئی نئی امیگریشن اسکیم جا ری نہیں کی۔

پاکستانیوں ہوشیار، خبردار، کسی جھانسے میں نہ آنا، پیسے نہ گنوانا، جعل ساز دھوکا دے رہے ہیں، کینیڈا کی جعلی امیگریشن لاٹری اسکیم کا ڈھنڈورا پیٹ کر رقم اینٹھ رہے ہیں۔

صورت حال سامنے آنے پر کینیڈین حکومت نے بھی خبردار کیا ہےکہ کوئی نئی امیگریشن پالیسی جاری نہیں کی گئی،اس قسم کی لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیںاور ہوشیار رہیں، صحیح اور درست رہنمائی کے لیے کینیڈین ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔