جلال پوربھٹیاں پولیس آپریشن میں 2 ڈکیت گینگز کے 5 ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

جلال پوربھٹیاں پولیس آپریشن میں 2 ڈکیت گینگز کے 5 ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

جلال پوربھٹیاں :ڈی پی او حافظ آباد کے حکم پر دریائی پٹی کے علاقوں میں پولیس کا ڈکیتوں آور مویشی چوروں کے خلاف آپریشن میں انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے۔

اس بڑے پولیس آپریشن میں  جلالپور بھٹیاں پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس نے بھی حصہ لیا.

پولیس حکام نے اس آپریشن میں 2 ڈکیت گینگز کے 5 ملزمان گرفتار کیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان چوری،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں

ملزمان میں شاہد عمران،الیاس،صدی احمد،آفتاب اور عارف علی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ،موبائل فونز،نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔