ڈراﺅنی فلموں کی دوڑ میں کو ن سی فلم کہاں پہنچی

 ڈراﺅنی فلموں کی دوڑ میں کو ن سی فلم کہاں پہنچی

نیو یارک:ہالی ووڈ فلموں کی ایک پہچان جہاں ایکشن ہے وہاں ڈراﺅنی فلمیں بھی اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں ۔فلم ”اسپلٹ “ کی شہرت مین کوئی کمی نہ آئی ۔فلم کے مرکزی کردار کی اہم بات یہ ہے کہ جیمز میکیون نے اس فلم میں 24مختلف کردار ادا کیے ہیں اور مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔فلم مجموعی طور پر اب تک دس ارب تینتیس کروڑ کا بزنس کر چکی ہے ۔فلم کی کہانی ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک پر اسرار مرض میں مبتلا ہے اور تین لڑکیوں کو اغوا کرتا ہے جنہیں حکام ڈھونڈنے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں ۔


اس ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اور ڈراﺅنی فلم ”رنگز“ بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے ۔2002میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم رنگز کا یہ تیسرا حصہ ہے ۔فلم کی کہانی ایسی پر اسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھومتی ہے جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے سات روز کے اندر قتل کر دیا جائے گا۔۔فلم ریلیز کے پہلے تین دنوں میں دو ارب کا بزنس کر چکی ہے ۔


فلم رنگز کی ریلیز سے پہلے دوسرے نمبر پر فلم ”اے ڈاگز پرپز“ تھی جو کہ اب تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ پہلے نمبر پر اسپلٹ ہی ہے ۔