ٹوٹ بٹوٹ کے خالق کو بچھڑے 39برس بیت گئے!

ٹوٹ بٹوٹ کے خالق کو بچھڑے 39برس بیت گئے!

لاہور:صوفی غلام تبسم ادب کی دنیا کا ایک ایسا نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔شاعر،ادیب،نقاد،مصنف،مترجم اور براڈ کاسٹر غلام تبسم کے نہ صرف بڑے مداح تھے بلکہ بچھے بھی ان کے دیوانے تھے ۔

ٹوٹ بٹوٹ ,ثریا کی گڑیا،چیچوں چاچا،پانچ چوہے،کھیرا،انڈااور ایک تھا تتر ایک بٹیرجیسی شہرہ آفاق نظم کے خالق صوفی غلام تبسم بچوں میں اپنی منفرد نظموں کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے ۔

صوفی غلام نے نہ صرف شاعری کی بلکہ امیر خسرو جیسے عظیم شاعر کی فارسی شاعری کا ترجمہ بھی کیا ۔سن 65کی جنگ میں ملکہ ترنم کے ساتھ مل کر کام کیا ۔صوفی صاحب کو قادرالکلام کہا جاتا تھا۔


حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہِ امتیاز پانے والے اس ادیب کو ہم سے بچھڑے 39سال ہو گئے ہیں اور آج ان کی برسی ہے ۔صوفی غلام کے پاس ایک اور اعزاز بھی تھا کہ ان کو حکومتِ ایران نے تمغئہِ نشانِ سپاس سے نوازا!۔