شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو جسٹن بیبر کا ڈانس دکھانے کی دھمکی

 شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو جسٹن بیبر کا ڈانس دکھانے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو سزا کے طور پر جسٹن بیبر کا ڈانس دکھانے کی دھمکی دی ہے۔ریاست منی سوٹا کے شہر وائیومنگ میں پولیس دھمکی دے دی ،پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کوجیل تک بیئبر کا سپر باول اشتہار دیکھنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ ایک موبائل فون کے اشتہار میں ٹیکسیڈو سوٹ میں ملبوس پاپ سٹار جسٹن بیبر کو ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ یہ اشتہار سپر باول میچ کے دوران نشر ہوا تھا۔اس ٹویٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار مزاحیہ انداز میں کیا ہے اور یہ ٹویٹ دس ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ کیا گیا۔