موبائل فون پر پانی گر جائے تو کیا کر نا چاہیئے ،ماہرین کی رائے جانیئے

موبائل فون پر پانی گر جائے تو کیا کر نا چاہیئے ،ماہرین کی رائے جانیئے

اسلام آباد:اکثر دیکھاہو گا کہ موبائل فون پانی میں گر گیا یا کسی غلطی کی وجہ سے ٹیبل پر رکھا گلاس گرا اور پاس پڑا موبائل فون اس کی زد میں آجاتاہے ۔تاہم بہت کم ایسے ہیں جوموبائل فون کو ایسی صورت حال میں بچا پاتے ہیں اکثر جلد بازی میں موبائل کا سرکٹ ہی اڑا بیٹھتے ہیں۔لیکن ہم آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جس سے موبائل فون میں پڑنے والے پانی کے بعد کیسے بچایا جا سکے ۔

٭ پانی سے نکالتے ہی فون کو فوراً بند کردیں اگر ہاتھ سے پھسل کر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو اس کو فوراً پانی میں نکال لیں اور جلد از جلد فون کو سوئچ آف کردیں۔جب تک موبائل فون اچھی طرح سوکھ نہ جائے اپنے فون کو ہرگز آن نہیں کریں۔ موبائل فون کے اندر پانی موجود ہو اور آپ اس کو استعمال کررہے ہوں تو اس کے باعث شارٹ سرکٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

٭ فون میں سے فوراً بیٹری نکال دیں موبائل فون کو آف کرنے کے بعد اس کی بیٹری نکال کر کسی تولیہ یا ٹیشو پیپر سے اس کا پانی صاف کریں۔ واضح رہے کہ وہ کپڑا نرم ہونا چاہیئے جس سے موبائل فون کا پانی صاف کیا جارہا ہے۔

٭ سم بھی نکال دیں کوشش کریں کہ جلداز جلد سم کو بھی موبائل فون سے نکال کر سوکھا لیں اور جب تک پورا موبائل اچھی طرح خشک نہیں ہوجاتا،سم کو موبائل میں نہیں لگائیں۔

٭ دیگر چیزیں بھی نکال دیں اگر آپ کے موبائل فون سے ہیڈفونزیا چارجر وغیرہ لگاہوا ہے تو اسے بھی فوراً نکال دیں اور موبائل فون میں موجود میموری کارڈ اور موبائل فون کا کیس وغیرہ بھی نکال دیں تاکہ دوسری چیزیں پانی سے خراب ہونے سے بچ سکیں۔

٭ ویکیوم کا استعمال جب تمام چیزیں موبائل فون سے نکالیں تو گھر میں موجود ویکیوم کلینر سے اپنے فون کو خشک کرلیں ۔ ویکیوم کو موبائل فون سے تھوڑا فاصلے پر رکھیں اور موبائل کو خشک کرتے ہوئے اس کو الٹ پلٹ کرتے رہیں ۔

٭ ہیئرڈرائیرہرگز استعمال نہیں کریں اپنے فون کو خشک کرنے کے لئے ہیئر ڈرائیر کا استعمال ہرگز نہیں کریں۔ چانکہ ہیئر ڈرائیر میں سے گرم ہوا آتی ہے اور اس ہوا کے باعث آپ کے موبائل فون کے پُرزے پگھل بھی سکتے ہیں۔

٭ چالوں کے تھیلے کا استعمال موبائل فون کوخشک کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک پلاسٹک کے بیگ میں چاول بھریں اور اس میں اپنا فون رکھ دیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے فون کا پانی 2 سے 3 دن میں خشک ہوجائے گا۔اس کے علاوہ آپ اپنا موبائل فون سیلیکا جیل سے بھی خشک کرسکتے ہیں۔ایک پلاسٹک بیگ میں سیلیکا جیل کو کھول کر ڈال کر بھر دیں ۔شروع کے 6 گھنٹوں تک فون پر نظر رکھے رہیں۔ جیسے ہی فون پر پانی نمودار ہوتو اس کو نرم کپڑے سے صاف کرتے جائیں۔

٭ سورج کی روشنی جب ویکیوم اورچاولوں کے طریقہ کار سے موبائل فون کو خشک کرچکے تو اپنا موبائل کچھ دیر کےلئے سورج کی روشنی میں رکھ دیں۔ اس سے موبائل میں موجود تھوڑا بہت پانی بھی بالکل خشک ہوجائے گا۔

٭ موبائل آن کرلیں جب آپ اپنا موبائل اچھی طرح سے خشک کر لیں اور 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد آپ اپنا فون آن کرلیں۔