خانہ کعبہ کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

 خانہ کعبہ کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

مکہ:معاذاللہ، خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک بدبخت نے غلاف کعبہ کے قریب آگ لگانے کی کوشش کی جس کی ناپاک جسارت کو بروقت لوگوں نے اور سعودی پولیس نے ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح جب تمام لوگوں خانہ کعبہ کے طواف میں مصروف تھے تو اچانک ایک شخص نے رکن یمنی کے قریب بیٹھ کر آگ لگانے کی کوشش کی جسے بروقت لوگوں نے دیکھ لیا اور سعودی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس ناپاک کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،اطلاعات کے مطابق بھی مذکورہ شخص کے بارے میں یہ متضاد اطلاعات موصول ہوئیں ہیں کہ کیا یہ شخص غلاف کعبہ کو معاذ اللہ کو غلاف کعبہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے یا خود کو؟ سعودی پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔دنیا بھر کے مسلمان دعا گو ہیں کہ اللہ پاک خانہ کعبہ کی حفاظت فرمائے”آمین“