ٹرمپ کی ویزا پالیسی سے تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں پریشان

ٹرمپ کی ویزا پالیسی سے تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں پریشان

واشنگٹن : امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویزا پالیسی پرتشویش کا اظہار، امریکی صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ایپل،فیس بک، گوگل، ٹوئٹر، مائیکروسوفٹ اور  یاہو  حکام ڈونلڈٹرمپ کوخط لکھیں گے۔ جس میں امیگریشن پالیسیوں میں تبدیلی کےلئے زوردیا جائے گا، یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں خط میں اپنے ملازمین کے امریکا کے لیے سفر کو یقینی اور آسان بنانے کی استدعا کریں گی۔

مجوزہ خط میں ان کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نئی ویزاپالیسی پرٹرمپ انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ تارکین وطن ملازمین ملک کی ترقی میں کردار اداکرتے ہیں،کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ان کمپنیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکا میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں