سپریم کورٹ کے باہر دھماکا،12 افرادجاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

سپریم کورٹ کے باہر دھماکا،12 افرادجاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان سپریم کورٹ کے باہر ہونےوالا دھماکا خودکش تھا۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سپریم کورٹ کے ملازم چھٹی کے بعد گھر جانے کےلیے باہر نکل رہے تھے۔


سیکورٹی فورسز نے علاقے کو بند کردیا ہے اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ فوری طورپرکسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔