گورنر سندھ اور کراچی کور کمانڈر نے شہر کے امن کے لیے اہم فیصلہ کر لیا

 گورنر سندھ اور کراچی کور کمانڈر نے شہر کے امن کے لیے اہم فیصلہ کر لیا

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی ہے جس میں کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے جرائم کی روک تھام کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے گی،منفی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

گورنر سندھ نے قیام امن کیلئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
دوسری طرف جامعہ کراچی میں ایک سیمینات سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے گی۔ 
ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے کراچی آپریشن میں کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور جرائم کی روک تھام کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

مصنف کے بارے میں