آئی جی سندھ نے ملکی سیاسی نظام پر کڑے سوال اٹھا دیئے

آئی جی سندھ نے ملکی سیاسی نظام پر کڑے سوال اٹھا دیئے

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آ گئے، ملک کے سیاسی نظام پر کڑے سوال اٹھا دیئے، کہتے ہیں سوچنا ہوگا پولیس کو رینجرز کی بیساکھیوں کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

سندھ پولیس کے سربراہ اپنے ہی سوال کے جواب میں دور کی کوڑی لے آئے، کہتے ہیں 96 کا آپریشن کرنے والے پولیس افسران کو چن چن کر مارا گیا، قاتل ایوانوں میں بیٹھے رہے۔
اے ڈی خواجہ نے پولیس کی ناقص کارکردگی کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وقت آنے پر پولیس قرض اتارنا جانتی ہے، اندرون سندھ رینجرز کی مدد لئے بغیر امن قائم کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔
انہوں نے ملک کے سیاسی نظام پر کئی سوال اٹھائے اور کہا کہ ایوانوں میں آج بھی این آر او  زدہ اراکین بیٹھے ہیں۔ادارے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے، بہتری کیلئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں