طلاق کی افواہیں ، ثانیہ مرزا نے اہم راز بتادیا

ٹینس اسٹار ثانہ مرزا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ اپنی کامیاب شادی شدہ زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔

طلاق کی افواہیں ، ثانیہ مرزا نے اہم راز بتادیا

ٹینس اسٹار ثانہ مرزا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ اپنی کامیاب شادی شدہ زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز یہ ہے کہ وہ دونوں اکثر ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں.ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہم بہت سفر کرتے ہیں میرے والد اکثر مذاق کرتے ہیں کہ میری والدہ سے ان کی 31 سالہ رفاقت کا راز بھی ٹینس ہی ہے اور دوسری بات یہ کہ ہم سفر کرتے رہتے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کرتیں رہی کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی ہو چکی ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی ہے تاہم ثانیہ مرزا نے اپنے بیان سے ان افواہوں کو ہی رد کر دیا ہے۔


ثانیہ سے جب شادی سے قبل بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کو بہت دیر ہو چکی ہے، اب مجھے کچھ یاد نہیں، ان کا کبھی کسی اداکار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

پروگرام میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارتی فلم ساز فرح خان بھی موجود تھیں