بم کی اطلاع پر پی آئی اے کا طیارہ اتار لیا گیا، پولیس کا سرچ آپریشن

بم کی اطلاع پر پی آئی اے کا طیارہ اتار لیا گیا، پولیس کا سرچ آپریشن

لندن: لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز 757میں بم کی اطلاع بعد طیارے کو  ہیتھرو کے بجائے سٹین سٹڈ  ایئر پور ٹ پر اتار لیا گیا۔ 150 سے زائد مسافر طیارے میں موجود  ہیں جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق  پی آئی اے کی اس پرواز کو لڑاکا طیاروں کی نگرانی میں ہیتھرو کی بجائے لندن کے سٹین سٹڈ ہوائی اڈے پر اتارا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق، طیارے کو برطانوی حکام نے ’ایک گمنام فون کال پر مبہم سکیورٹی خدشے کی اطلاع‘ ملنے کے بعد اتارا۔

تاہم برطانوی پولیس کے مطابق طیارے میں موجود ایک مسافر کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اس کا رخ موڑا گیا جبکہ دہشت گردی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں