امریکی کمپنی نے ہدف کو خود نشانہ بنانے والی رائفل تیار کر لی

امریکی کمپنی نے ہدف کو خود نشانہ بنانے والی رائفل تیار کر لی

نیو یارک : تربیت یافتہ شارپ شوٹر یا نشانہ باز بہت جلد ماضی کا قصہ بننے والے ہیں کیونکہ اب ایسی گن بھی تیار کر لی گئی ہے جو خود ہی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی کمپنی ٹریکنگ پوائنٹ نے ایسی نیم خودکار گن متعارف کرائی ہے جو انتہائی تجربہ کار شوٹر سے بھی 5 گنا زیادہ بہتر نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 10 ہزار ڈالرز کی یہ اے آر سمارٹ رائفل 500 گز کی رینج میں خودکار طور پر ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہے چاہےں وہ 10 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت ہی کیوںنہ کر رہا ہو۔
یہ حیرت انگیز رائفل فی الحال واحد نیم خودکار گن ہے جو اپنے ہدف کو خود نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سب سے دلچسپ چیز یہ ہے کہ اس رائفل کو سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کنکٹ کیا جاسکتا ہے اورایک گھنٹے تک کی ویڈیو بھی سٹور کی جاسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں