کسی کی عزت میں کمی نہیں آئی ، گھر کا معاملہ گھر میں حل ہوگا:فاروق ستار

کسی کی عزت میں کمی نہیں آئی ، گھر کا معاملہ گھر میں حل ہوگا:فاروق ستار
کیپشن: karachi mqm pakistan farooq sattar کراچی ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

کراچی: متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھائیوں میں اختلاف ہوا ہے بھائیوں میں حل ہوگا ، گھر کا معاملہ ہے گھر میں حل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائیوں میں اختلاف ہوا ہے ، بھائیوں میں حل ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس سے کسی کی عزت میں کوئی کمی نہیں آئی ، گھر کا معاملہ ہے گھر میں ہی حل ہو جائے گا ، متحدہ پاکستان کے کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کارکن ایک دوسرے کی عزت اور احترام کریں ، جو ساتھ گھر پر آئے ہیں یہ میرے بھائی ہیں ، کارکنوں کا اجلاس ملتوی کر کے رابطہ کمیٹی کو عزت دی۔