پاک امریکا تعلقات اب شرائط سے منسوب ہیں، نائب وزیر خارجہ

پاک امریکا تعلقات اب شرائط سے منسوب ہیں، نائب وزیر خارجہ

 واشنگٹن: امریکا کی  جنوبی ایشیائی پالیسی پر سینیٹ امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ نائب وزیر خارجہ جان سلیوان کی جنوبی ایشیائی پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا افغانستان میں امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور پاک امریکا تعلقات اب شرائط سے منسوب ہیں۔ پاکستان سے تعلقات کو اب بھی اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے القاعدہ کو شکست دی اور لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی۔ اتحادی افواج کو سامان کی ترسیل کیلئے راستہ بھی دیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. پاکستان سے جنوبی ایشائی پالیسی پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور پاکستان پر واضح کر دیا تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا الزام عائد کر کے سیکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 9 سوملین ڈالرز کی امداد روک دی تھی۔

امریکی امداد روکنے پر پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اسے کسی کی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کا صرف اعتراف چاہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں