مالدیپ سپریم کورٹ نے اپوزیشن رہنماﺅں کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کردیا

مالدیپ سپریم کورٹ نے اپوزیشن رہنماﺅں کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کردیا

‘‘نیو نیوز تازہ ترین‘‘

مالی:مالدیپ میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور سپریم کورٹ نے حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے گرفتار اپوزیشن  رہنماﺅں کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں عدلیہ اور حکومت کی لڑائی کے بعد میں کشیدگی کے بعد پارلیمنٹ کا کنٹرول فوج کے پاس ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت کئی ججز گرفتار ہیں اور سابق صدر مامون عبدالقیوم گھر میں نظر بند ہیں۔

واضح رہے کہ مالدیپ کا بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر عبداللہ یامین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق عدالتی حکم نامہ ماننے سے انکار کیا تھا اور گزشتہ دنوں ملک بھر میں 15 روز کیلئے ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت 2 ججز اور اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔