کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے کا اضافہ کردیا گیا

کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر20 روپے کا اضافہ کردیا گیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

کراچی: شہر قائد میں ڈیر ی فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 85 سے 105 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈیری فارمرز نے کراچی کے رہائشیوں پر دودھ بم گراتے ہوئے فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کے بعد فارمرز ہول سیلر وں کو 90 روپے فی لیٹر دودھ فراہم کریں گے۔

ڈیری فارمرز کے اس اعلان کے بعد ریٹیلرز نے دودھ کی نئی قیمتوں کو مسترد کردیا ہے۔یادرہے کہ شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے مابین مذاکرات ہوئے تھے جو کہ ناکام ہوگئے۔