شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آج پھر احتساب عدالت میں  پیش ہونگے۔ عدالت نے استغاثہ کے پانچ گواہوں کو بھی بیانات قلم بند کرانے کیلئے آج طلب کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت غیر ملکی گواہوں کے ویڈیو لنک بیانات ریکارڈ کرانے کی تاریخ بھی مقرر کرے گی۔

شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی گزشتہ روز سماعت ایڈووکیٹ خواجہ حارث کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں