نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پشاور اور مظفر آباد میں عدلیہ مخالف تقریر پر آمنہ ملک نے ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز نے پشاور اور مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے توہین عدالت کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف معزز عدالت توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں