زینب کے والد کا ملزم کیخلاف تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

زینب کے والد کا ملزم کیخلاف تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

قصور: قصور کی ننھی زینب کے والد نے ملزم عمران کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔

زینب کے والد کی درخواست میں جے آئی ٹی اور تھانہ قصور اے ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی ہے کہ دوران تفتیش ملزم کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات کا ریکارڈ حوالے کیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم محمد عمران کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

خیال رہے کہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو گزشتہ ماہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور پنجاب پولیس نے سینکڑوں افراد کے ڈی این اے کے بعد ملزم محمد عمران کو گرفتار کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں