جسٹس یاور علی ملک نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

جسٹس یاور علی ملک نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

لاہور:جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ کے جج بننے پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف جسٹس یاور علی نے اٹھالیا۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد کی گئی اور گورنر ملک رفیق رجوانہ نے جسٹس یاور ملک سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، سینئرججز، وکلاءاور دیگر نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جسٹس یاور ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد جسٹس یاور ملک ہائیکورٹ پہنچے جہاں پر سینئر جج انوار الحق نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر نئے چیف جسٹس کو سلامی بھی پیش کی گئی۔


دوسری جانب سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے سپریم کورٹ پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔