مریم نواز نے ویڈیو لنک سے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم چیلنج کر دیا

مریم نواز نے ویڈیو لنک سے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم چیلنج کر دیا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی تاہم مریم نوازنے ویڈیو لنک سے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے آج نیب ریفرنسز میں احتساب نے استغاثہ کے پانچ گواہوں کو بھی بیانات قلم بند کرانے کیلئے آج طلب کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت غیر ملکی گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرانے کی تاریخ بھی مقرر کرنی ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں