سعودی عرب میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی،8 افراد جھلسنے سے زخمی

سعودی عرب میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی،8 افراد جھلسنے سے زخمی

جدہ : سعودی عرب کے شہر قویزہ میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ5 منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ سے شروع ہوئی جس سے نکلنے والے دھوئیں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

شہری دفا ع کے ریجنل ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ شہر کے مشرقی علاقے القویزہ کی پانچ منزلہ عمارت میں آگ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ں نے فوری طور پر عمارت میں پھنس جانے والے افراد کو نکال لیا۔

آتشزدگی کا آغاز عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ سے ہوا۔ سانحہ میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔