متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،25 افراد زخمی

متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،25 افراد زخمی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ابوظہبی :شدید دھند کے باعث متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثات ابوظہبی اور العین میں پیش آئے جبکہ پولیس کے مطابق زخمیوں کو المفرق اور الرحبہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب پولیس نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند، بارش اور ہنگامی حالات کے دفتری اوقات کار میں لچک پیدا کریں، ملازمین کو ان حالات میں ڈیوٹی اوقات کا پابند نہ بنایا جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز ابوظہبی میںدھند کے باعث 44گاڑیوں میں تصادم ہوا اور اس کے نتیجہ میں 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق دھند اور بارش کے وقت ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا۔