ملزم کی گرفتاری کا کریڈٹ خیبر پختونخواہ پولیس لینے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا اللہ

ملزم کی گرفتاری کا کریڈٹ خیبر پختونخواہ پولیس لینے کی کوشش کررہی ہے: رانا ثنا اللہ


لاہور : صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ چار سالہ اسماء قتل کیس میں ملزم کی گرفتاری پنجاب فرانزک لیبارٹری لیبارٹری کے تجزئیے کے ذریعے عمل میں آئی لیکن اب اس کا کریڈٹ آئی جی پولیس کے پی کے لے رہے ہیں ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اسماء قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب حکومت یا پنجاب فرانزک لیبارٹری نے کوئی سیاسی بات نہیں کی یہاں تک کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملزم کا نام بھی نہیں بتایا انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی کے میں انتظامی صلاحیت موجود ہوتی تو وہ ملزم کو خود گرفتار کرواتے لہٰذا انہیں اپنی ناکامی پر شرم آنی چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ اس کیس کا نامزدملزم متاثرہ بچی کا کزن ہے جو بچی کے گھرکے سامنے رہائش پذیر ہے جبکہ کے پی کے حکومت اور کے پی کے پولیس کئی دنوں تک ملزم کے گھر میں موجود رہی لیکن ملزم کو گرفتار نہ کر سکی انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔