فیک ایپ سافٹ ویئر سے مخالفین آپ کو بدنام کر سکتے ہیں

فیک ایپ سافٹ ویئر سے مخالفین آپ کو بدنام کر سکتے ہیں

لاہور: سوشل میڈیا  پر تصاویرشیئرکرنے والے محتاط  ہو جائیں کیونکہ ان تصاویر  کی مدد سے مخالفین آپ کو بدنام کر  سکتے ہیں۔ فیک ایپ نامی سافٹ ویئر نے دنیا بھرمیں تہلکہ مچا دیا ہے۔ جس کے ذریعے مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے ان کی تصاویرسے قابل اعتراض ویڈیوز  بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

فیک ایپ سافٹ ویئر تصاویر سے ڈیپ فیک ویڈیوز  بنا سکتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کے ذریعے مشہور لوگوں کو  بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صدر اوباما سے لے کر ٹرمپ تک  کی جھوٹی ویڈیوز سامنے آ  چکی ہیں جبکہ مشہور زمانہ ہالی ووڈ اسٹارز  اور سیلیبریٹیز    کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بن چکی ہیں۔

فیک ایپ کی ڈیپ فیک ویڈیوز عالمی میڈیا  اور سوشل میڈیا میں زیر بحث تو  ہیں لیکن تاحال اسکی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔