خواتین کا مقابلہ حسن، فائنل امیدواروں میں سے ایک لڑکا نکلا

خواتین کا مقابلہ حسن، فائنل امیدواروں میں سے ایک لڑکا نکلا

قازقستان : خواتین کے مقابلہ حسن میں فائنل تک پہنچنے والی امیدوار نے مرد ہونے کا اعلان کر کے جیوری اور سامعین کو حیرت میں ڈال دیا جس کے بعد مرد امیدوار کے نام کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت میں 22 سالہ لڑکا دیا گلیو نے اپنا حلیہ اور نام تبدیل کر کے خوبرو علینہ الییوا بن کر نہ صرف یہ کہ مقابلہ حسن میں شرکت کی بلکہ فائنل تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو گیا۔خواتین کے مقابلہ حسن کے لیے نوجوان لڑکا 4 ہزار درخواستوں میں سے خود کو منتخب کروانے میں کامیاب نہیں رہا بلکہ مقابلہ حسن کے مختلف مرحلوں میں جیوری کو چکمہ دینے میں بھی کامیاب رہا یہاں تک کہ تین فائنل امیدواروں میں بھی جگہ بنا لی۔

فائنل مرحلے میں آکر نوجوان لڑکے نے جیوری کے سامنے اپنا بھانڈہ خود پھوڑتے ہوئے بتایا کہ اس دھوکہ دہی کا مقصد حسن سے متعلق روایتی سوچ کی نفی کرنا تھا جس کے لیے اس نے اپنے ایک دوست سے شرط بھی لگائی تھی۔

نوجوان ماڈل نے مزید بتایا کہ اب وہ خوبصورت لڑکوں کے مقابلہ حسن میں شرکت کریں گے اور اس کے لیے بھر پور تیاری کر رہے ہیں اورمردوں کا یہ مقابلہ حسن اپنی نوعیت کا منفرد اور انوکھا ہوگا۔