پی ٹی آئی فیصل آباد ریجن میں رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی فیصل آباد ریجن میں رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ


فیصل آباد :سینٹ الیکشن میں فیصل آباد کو نظر انداز کیے جا نے پر پی ٹی آئی فیصل آباد ریجن میں پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے متعدد سا بق سینئر رہنما ؤں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کو جنرل الیکشن میں مشکلات کا سا منا ہو سکتا ہے عمران خان پر یشان


تفصیلات کے مطا بق سینٹ الیکشن میں فیصل آباد ریجن کو نظر انداز کیے جا نے پر ریجن بھر میں پی ٹی آئی کے تینوں دھڑے آمنے سا منے اختلافات شدت اختیار کر گئے پی ٹی آئی کا ایک دھڑا ایک سا بق سنیٹر کو ٹکٹ دلوا نا چا ہتا تھا جبکہ 2دھڑے اختلاف کر رہے تھے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی فیصل آباد کا با نی دھڑے کے سینئر رہنما ؤں نے پی ٹی آئی چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا ہے ممکنہ سینئر رہنما ؤں کے پارٹی چھوڑ نے کے بعد ریجن میں پی ٹی آئی کو جنرل الیکشن میں مشکلات کا سا منا ہو گا۔

ذرائع نے بتا یا کہ فیصل آباد ریجن کے ناراض دھڑے کا تعلق مرکز کے ایک انتہا ئی سینئر عہدیدار سے ہے پی ٹی آئی میں مرکز کی سطح پر 2بڑوں میں ہو نے والی لڑا ئی کے اثرات فیصل آباد ریجن سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں پر بھی اثر انداز ہو نے لگے جس کی وجہ سے پارٹی چیئر میں پریشان ایم این اے اسد عمر کو پارٹی اختلافات ختم کروا نے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔