فلسطینی فلم ’’التقاریر حول سارۃ وسلیم‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

فلسطینی فلم ’’التقاریر حول سارۃ وسلیم‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ میں منعقد ہونے والے روٹرڈم فلم فیسٹول میں فلسطینی فلم ’’التقاریر حول سارۃ وسلیم‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی تنقید نگاروں کے نزدیک یہ فلم اسرائیل کے ساتھ ثقافتی طبعی حالت کی دعوت دیتی ہے، اس امر نے فلم کی ڈرامائی کہانی کی حساسیت کے سبب وسیع تنازع کھڑا کر دیا جس نے اس کے ڈائریکٹر اور مصنف کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فلم کی کہانی ایک شادی شدہ فلسطینی جوان سلیم کے گرد گھومتی ہے جس کے ایک اسرائیلی افسر کی نوجوان بیوی سارہ سے ناجائز تعلقات قائم ہو جاتے ہیں۔ ان تعلقات کے انکشاف کے بعد دونوں کی زندگی جہنم بن جاتی ہے۔یہ فلم فلسطین اور ہالینڈ کی مشترکہ پیش کش ہے۔

کہانی کے مصنف رامی علیان ہیں اور فلم کے ہیرو اور ہیروئن ادیب الصفدی اور میساء عبدالہادی ہیں۔اس فلم نے اختیارات رکھنے والوں اور نہ رکھنے والوں کے درمیان سیاسی کھیل کے حوالے سے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ یہاں ہیروز کو اْن فریقوں کے لیے جاسوسی اور ایجنٹ بننے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے جو تعلقات سے سیاسی مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔