قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ ، فیکٹری مزدور کی گلا کٹی لاش برآمد

قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ ، فیکٹری مزدور کی گلا کٹی لاش برآمد

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں سفاک قاتلوں نے کارخانے کے چالیس سالہ شخص کی گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ جائے وقوعہ سے کٹی لاش برآمد اور خون آلود چاقو بھی برآمد ہوا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر د یں۔
تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کارخانے میں کام کرنے والے ملازم ندیم اقبال کی گلاکٹی لاش برآمد ہوئی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے باوجود فیکٹری مالک نے بجلی کا کام کرانے کیلئے ندیم کو بلایا، ندیم آٹھ بجے فیکٹری میں آیا تھا جس کے بعد آنے والے مزدور نے دیکھا تو ندیم خون میں لت پت پڑا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، ندیم کےساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکیں گے۔