سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے زرداری کس منہ سے طعنے دیتے ہیں:وزیراعلیٰ

سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے زرداری کس منہ سے طعنے دیتے ہیں:وزیراعلیٰ
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif media talk وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خان صاحب دن رات جھوٹ بولتے ہیں ، دھرنا سیاست کرنے والوں نے کے پی کے میں کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں پنجاب کڈنی انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب دن رات جھوٹ بولتے ہیں ، دھرنا سیاست کرنے والوں نے خیبر پختونخوا کے لیے کچھ نہیں کیا ، زرداری صاحب لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں ، اس میں آپ کی بہتری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میٹرو منصوبے پر تنقید کرنے والوں نے خیبر پختونخوا میں ہسپتال بنائے نہ سکول ، صوبے میں ترقی کا راگ الاپنے والا دن رات قوم سے جھوٹ بولتا رہا۔

شہبازشریف پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھی چڑھ دوڑے کہا کہ سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے زرداری کس منہ سے دوسروں کو ملکی دولت لوٹنے کے طعنے دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا 2013 میں ملک میں 22 -22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ تھی ، ن لیگ نے  ملک کو اندھیروں سے نکالا۔