پنجاب حکومت نے ریسکیو 1122 کو مزید 30 کروڑ دینے سے انکار کر دیا

پنجاب حکومت نے ریسکیو 1122 کو مزید 30 کروڑ دینے سے انکار کر دیا


لاہور : پنجاب حکومت نے ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز کی پنجاب کے مزید اضلاع میں توسیع کیلئے تیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کو اکتیس اضلاع میں توسیع دینے کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ باسٹھ لاکھ روپے مختص کئے تھے جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے اس منصوبے پر کام جاری ہے تاہم ریسکیو 1122 نے منصوبے کی تکمیل کیلئے پنجاب حکومت سے مزید تیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز طلب کر رکھے ہیں ۔


پنجاب حکومت نے دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مزید رقم دینے سے قبل منصوبے پر اب تک خرچ کی جانے والی رقم کے استعمال کا جائزہ اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔