سلمان خان نے آئندہ برس کے تہواروں پر بھی قبضہ جما لیا

سلمان خان نے آئندہ برس کے تہواروں پر بھی قبضہ جما لیا

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے رواں برس کے تہوار تو پہلے ہی بک کروا رکھے ہیں اور اب آئندہ برس بھی تمام اہم تہواروں پر سلمان خان کی ہی فلموں کا قبضہ رہے گا۔
نادیہ والا کے بینر تلے بننے والی فلم کک 2 آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس کا اعلان فلم ساز ساجد نادیہ والا نے اپنے پروڈکشن ہاس کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کیا۔ساجد ناڈیہ والا وہ پہلے فلم ساز ہیں جن کی ڈیبیو فلم کک 200 کروڑ روپے کلب میں شامل ہوئی تھی۔
فلم کک 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ڈیول کا اہم کردار سلمان خان نے نبھایا تھا جب کہ ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز تھیں۔ ممکن ہے کہ فلم کک کے سیکوئل میں سلمان خان ڈبل کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔یہی نہیں سلمان خان کی فلم بھارت بھی آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جس کے ہدیت کار علی عباس ظفر ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس کے تہواروں پر بالی وڈ خانز کی فلموں نے پہلے ہی قبضہ جما رکھا ہے۔
بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ریس 3 رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈز اور ڈیزی شاہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔بالی وڈ خانز نے 2018 کے اہم تہواروں پر قبضہ جمالیامسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی میگا بجٹ فلم ٹھگ آف ہندوستان دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔