شامی اورروسی طیاروں کی غوطہ میں تازہ بمباری سے 32افرادہلاک

شامی اورروسی طیاروں کی غوطہ میں تازہ بمباری سے 32افرادہلاک

دمشق: دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے پر صدر بشار الاسد  کی حامی افواج اور روسی فورسز   کی جانب سے تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں 33افرادہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے پر صدر بشار الاسد کی حامی افواج اور روسی فورسز کی جانب سے تازہ فضائی حملے کیے گئے۔ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں مشرق کی طرف واقع غوطہ نامی علاقے پر روسی اور شامی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں اب تک کم از کم 33افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ، مشرقی غوطہ میں کی گئی اس تازہ کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کی گئی تازہ کارروائی میں مشرقی غوطہ کے دس مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران غوطہ میڈیا سینٹر اور دیگر اہم تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو گروپ سیریئن سول ڈیفنس، جسے وائٹ ہیلمٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے مطابق یہ غوطہ اور اس کے شہریوں کے لیے ایک اور خونریز دن ثابت ہوا۔