امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر اہلیہ کے ہاتھوں بے عزت ہوگئے

امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر اہلیہ کے ہاتھوں بے عزت ہوگئے


اوہائیو: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ آگئیں،ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو رخصت ہوتے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر کی طرف جاتے ہوئے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو ان کی اہلیہ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔ جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ چلتے چلتے رک گئے اور پھر انہوں نے کیمروں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا دیا۔ بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ چلتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں داخل ہوگئے ۔


یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پراپنے شوہرکا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔