سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی

سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی
کیپشن: senate election thar women سینٹ الیکشن تھر کی بیٹی میدان میں آ گئی
سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی
سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی
سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی بھی دکھائی دے گی ، تھر سے ہاری کی بیٹی کرشنا کوہلی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پہلی مرتبہ تھر کی نمائندگی بھی دکھائی دے رہی ہے جہاں سے ایک ہاری کی بیٹی کرشنا کوہلی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

اس موقع پر کرشنا کوہلی نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلی تھری خاتون ہیں جس کو ایوان تک پہنچنے کا موقع مل رہا ہےـ میں اس وقت بلاول بھٹو اور ادی (فریال تالپور) کا جتنا شکریہ کروں کم ہوگاـ

کرشنا کوہلی کا تعلق تھر کے ضلع نگرپارکر کے ایک گاؤں سے ہےـ ان کے دادا روپلو کوہلی نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف ہونے والی آزادی کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاـ جنگ آزادی کے خاتمے کے چند ماہ بعد ان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔