امریکہ 150 سے زائد تربیتی طیارے چین کو فروخت کریگا

امریکہ 150 سے زائد تربیتی طیارے چین کو فروخت کریگا


نیویارک:امریکی عمومی ہوا بازی طیارہ ساز کمپنی پائپر ائیر کرافٹ نے کہا ہے کہ وہ چین کی کمپنی سچوان فان ۔می ایوی ایشن ٹکنالوجیز کو 150 سے زائد تربیتی طیارے فروخت کرے گی۔ یہ چینی کمپنی چین میں ایک تربیتی پروگرام پر عمل کررہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پائپر ائیر کرافٹ جو چھوٹے عمومی ہوا بازی طیارے بناتی ہے اور ویروں بیچ ، فلوریڈا میں قائم ہے۔75ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت سات برسوں میں 152طیارے فروخت کرے گی۔ اس معاہدے میں ایک سو آرچر ٹی ایکس سنگل انجن والے طیاروں کی فروخت بھی شامل ہے۔ جونئے ہوا بازوں کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔


پائپر نے کہا کہ وہ رواں سال میں بیس طیارے فراہم کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ پہلی فراہمی مارچ میں شروع ہوگی۔اس معاہدے کا اعلان سنگاہ پور ائیر شو میں کیا گیا تھا۔ پائپر کے صدر اور سی ای او سائمن کلدی کوٹ نے سی این بی سی کو بتایا کہ ایشیا کمپنی کی اہم مارکیٹ بن گیا ہے۔ کیونکہ اس علاقے میں نئے ہوابازوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔