سعودی عرب میں منشیات کے نائیجیرین اسمگلر کا سرقلم

سعودی عرب میں منشیات کے نائیجیرین اسمگلر کا سرقلم

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں منشیات کے نائیجیرین اسمگلر کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عر ب کے قانون کے مطابق منشیات لانا سنگین جرم ہے جس کی سزا موت ہے۔ محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے ایک نائیجیرین مسافر کو گرفتار کیاتھا جس کے پاس سے بڑی مقدار میں کوکین برآمد ہوئی تھی جس ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کیا تھا۔عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت کا حقدار ٹہرایا گیا۔

اپیل کورٹ نے بھی سابق عدالت کے فیصلے کی تصدیق کر دی بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی تصدیق ہونے کے بعد منشیات کے نائیجرین اسمگلر کا سرقلم کر دیا گیا۔