جاپان کی شہزادی کی شادی دو سال کیلئے ملتوی کردی گئی

جاپان کی شہزادی کی شادی دو سال کیلئے ملتوی کردی گئی


ٹوکیو:جاپان کے شاہ آکی ہیٹو کی سب سے بڑی پوتی شہزادی ماکو کی شادی ملتوی ہو گئی


تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کی طرف سے شادی کی تیاریوں کے لئے ناکافی وقت کو وجہ بتا کر شادی کو کم از کم 2 سال تک ملتوی کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ماہِ مارچ میں متوقع منگنی کی تقریب کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم منگنی کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔


شہزادی ماکو نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سال 2020 تک شادی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارے خیال میں ہم نے بعض چیزوں میں بہت عجلت کی ہے۔میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بارے میں زیادہ تفصیل سے سوچا ہے اور تیاریوں کے لئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دادا شاہ آکی ہیٹو اور ملکہ نے بھی اس فیصلے کا احترام کیا ہے۔