امریکہ نے افغانستان پر 24 گائیڈڈ میزائل داغے

امریکہ نے افغانستان پر 24 گائیڈڈ میزائل داغے


واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں طالبان کے خلاف نئی فضائی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں گائیڈڈ میزائل کے حملے کیے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی فضائی حملوں کا دائرہ کار شمالی افغانستان تک بڑھا دیا گیا ہے جس کی سرحدیں چین اور تاجکستان سے ملتی ہیں تاہم طالبان کے ٹھکانوں کے علاوہ تازہ کارروائیوں میں ان کے ٹریننگ سینٹرز اور سپورٹ نیٹ ورک پر بھی حملے کیے گئے۔مذکورہ فضائی کارروائی میں، امریکی ایئرفورس نے طالبان کے ٹھکانوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 گائیڈڈ میزائل داغے ۔فضائی حملوں کے مشن میں امریکی جنگی طیارے ایف 16 فلکن نے بھی حصہ لیا۔


امریکا کے مطابق افغانستان میں طالبان پر تازہ فضائی حملوں کی ابتداء4 گزشتہ سال نومبر سے ہوئی جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جس کا مقصد طالبان کو شکست دیے کر مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔پہلے مرحلے پر امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوب میں طالبان کی پوست کی کاشت پر حملے کیے جو ان لوگوں کے لیے مالی وسائل کا بڑا ذریعہ ہے۔امریکا کے مطابق فضائی کارروائی میں ایک افغان نیشنل آرمی کی گاڑی کو بھی ٹارگٹ کیا گیا جسے طالبان نے چوری کرکے بارودی مواد سے بھرا ہوا تھا۔