کراچی میں پی ایس ایل فائنل ، سیکیورٹی پلان فائنل کرنے کیلئے اہم اجلاس

کراچی میں پی ایس ایل فائنل ، سیکیورٹی پلان فائنل کرنے کیلئے اہم اجلاس
کیپشن: PSL PCB CRICKET karachi کراچی پی ایس ایل نجم سیٹھی

کراچی:پی ایس ایل فائنل کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، سیکیورٹی پلان فائنل کرنے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرکٹ ہنگامہ کیلئے تیاریاں زور پکڑ گئیں ، سیکیورٹی پلان فائنل کرنے کے لیے بڑی بیٹھک لگائی گئی ۔

آئی جی سندھ اور کئی سیکورٹی آفیشلز نے شرکت کی ، گیارہ فروری کو سیکورٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کھلاڑی کہتے ہیں کہ جیت کے لیے پوری جان لڑائیں گے۔