تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دیدی

تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی

سنچورین :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں27  شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف رنز 141ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس 51 ، ڈسن 41 ،ڈیوڈ ملر 13 اور فلیکوایو 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر 3 ، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبلجنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے9 وکٹ پر168 رنز بنائے۔بابراعظم 23 ، فخرزمان 17 ، عماد وسیم 19 اور شعیب ملک 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان26 اورآصف علی25 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شاداب خان 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔   

تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں دوسرے ٹی 20 میچ میں حسن علی اور عثمان شنواری کی خراب کارکردگی کے باعث انہیں ٹیم سے ڈارپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فہیم اشرف اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اگر پاکستان آج کا میچ نہ جیتا تو پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔