واٹس ایپ کا شاندار اقدام،بایومیٹرک سکیورٹی فیچرز سے بند اور کھلے گا

واٹس ایپ کا شاندار اقدام،بایومیٹرک سکیورٹی فیچرز سے بند اور کھلے گا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

امریکہ: معروف میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘کو اب فون کے بایومیٹرک سکیورٹی فیچرزکے ذریعے کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔

سکیورٹی فیچرز کے معنی یہ ہیں کہ اب ایپلی کیشن چہرے کو دکھا کر اورانگلیوں کے ٹچ سے آپریٹ ہوسکے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے معروف ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو‘ نے خبر دی ہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولت فی الحال آئی فون کے ایسے ماڈلوں کے لیے فراہم کی گئی ہے جو آئی او ایس استعمال کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے البتہ یہ عندیہ دیا ہے کہ بہت جلد یہی سہولت اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے بھی مہیا کر دی جائے گی۔


ٹیکنالوجی کے ماہرین نے البتہ یہ خدشہ ضرور ظاہر کیا ہے کہ صارفین کو نو ٹی فکیشن سیٹنگ میں احتیاط برتنا ہوگی کیونکہ اس کو تبدیل کیے بنا بھی کسی کے لیے واٹس ایپ پیغام پڑھنا ممکن ہو گا حالانکہ واٹس ایپ لاک بھی ہوگا۔


واٹس ایپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولت صارفین کے لیے اس کے ورژن 2.19.20 میں موجود ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق صارفین کو صرف اس کی سیٹنگ میں جا کرپرائیویسی مینو میں تبدیلی کرنا ہوگی۔واٹس ایپ کی جانب سے فراہم کردہ سہولت سے صارفین کو یہ فائدہ ہو گا کہ ان کا فون کھلا ہوا ہونے کے باوجود کوئی دوسرا شخص واٹس ایپ نہ کھول سکے گا، نہ دیکھ سکے گا اور نہ ہی پڑھ سکے گا۔


ماہرین کے مطابق کسی کے لیے واٹس ایپ پیغام کا جواب بھی دینا ممکن ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایپ کو کھولے بغیر بھی کال وصول ہو سکتی ہے۔