نیب کی زیر حراست علیم خان کو ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا

نیب کی زیر حراست علیم خان کو ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیب کی جانب سے آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عبد العلیم خان کو ریمانڈ لینے کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے گذشتہ روز علیم خان کو آف شور کمپنی سکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔نیب نے عبدالعلیم خان سے قریباً 18 کے قریب سوالات کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں خریدی تھیں جن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تاہم وہ نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

عبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ذمہ داران کو بھی باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا گیا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں گرفتاری کے باعث سینئر وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اپنے خلاف کیس اور گرفتاری کا عدالت میں سامنا کروں گا اور عدالت سے امید ہے انصاف ملے گا۔