نوازشریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی

نوازشریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:نوازشریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنایا آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے،نواز شریف اس وقت بھی وزیر اعظم ہیں جبکہ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا جائے۔

عدالت نے معاملے پر وفاقی حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔ادھر نوازشریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق سروسز ہسپتال میں رہیں گے۔

ساتھ ہی پی آئی سی ہے ضرورت پڑنے پر پی آئی سی کے ڈاکٹرز نواز شریف کا معائنہ کریں گے اورشریف فیملی سیاست نہ چمکائے۔